ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترپردیش کے سابق رکن اسمبلی وارث علی کی تالاب میں ڈوبنے سے موت

اترپردیش کے سابق رکن اسمبلی وارث علی کی تالاب میں ڈوبنے سے موت

Sun, 08 Jul 2018 14:03:47    S.O. News Service

بہرائچ،8؍جولائی (ایس او نیوز ؍ایجنسی)  اترپردیش میں بہرائچ کے نانپارہ اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی وارث علی کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سابق ممبر اسمبلی اپنی رہائش کے احاطے میں بنے تالاب میں مچھلیوں کو روز کی طرح چارہ کھلا رہے تھے اور چارہ کھلاتے وقت اچانک وہ تالاب میں پھسل کر گر گئے۔

تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد لوگوں کو ان کے تالاب میں گرنے کی اطلاع ملی ، تب جاکر ان کو تالاب سے باہر نکالا ، تب تک ان کی موت ہو چکی تھی۔ مسٹر وارث علی سال 2007 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے۔ بعد میں انہوں نے 2012 اور 2017 کا انتخاب لڑا ، لیکن ہار گئے تھے۔


Share: